Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف افسانہ نگار اکرام اللہ کے ساتھ نشست‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف افسانہ نگار اکرام اللہ کے ساتھ نشست‎


ادارہ زبان و ادبیات اردو ، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں عہد حاضر کے معروف فکشن نگار اکرام اللہ کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی جس کے آغاز میں عمر فاروق نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا اور جشنِ عباس نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم نے اکرام اللہ کے فکشن پر جامع گفتگو کی ۔ محمد عباس کی اکرام اللہ کے فکشن پر سیر حاصل گفتگو نے سامعین کو اپنی گرفت میں لیا ۔ اس کے بعد اکرام اللہ صاحب سے مکالمہ ہوا جس میں انھوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی یادیں بھی سانجھی کیں۔ آخر میں ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے اکرام اللہ صاحب اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں طلبا و طالبات کے علاوہ اکرام اللہ کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر ظہیر عباس اس تقریب کو منعقد کروانے کا وسیلہ بنے انجمنِ اردو کی ٹیم ان کی شکر گزار ہے۔